چنئی،29/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) تمل ناڈو میں اپوزیشن پارٹی ڈراوڈ منیتر كژگم (ڈی ایم کے) کے اسپیکر ایم کے اسٹالن نے اتوار کے روز کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اےاے)، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کی مخالفت کے لئے سیکولر جماعتوں کے درمیان تال میل ضروری ہے۔
ایم کے اسٹالن نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے لیڈر اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کی حلف برداری کی تقریب میں حصہ لینے کے بعد ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سیکولر جماعتوں میں تال میل فرقہ وارانہ طاقتوں سے جدوجہد اور سماجی انصاف کے قیام کی کلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اےاے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت اور فرقہ وارانہ طاقتوں سے لڑنے اور سماجی انصاف کی حفاظت کے لئے سیکولر جماعتوں کے درمیان اتحاد اور تال میل ضروری ہے۔ اسٹالن نے کہا کہ ’’ہیمنت سورین کی حلف برداری کی تقریب میں حاضر ہو کر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ جھارکھنڈ میں نئی حکومت کی کامیاب مدت کار کا متمنی ہوں‘‘۔ ڈی ایم کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ٹی آر بالو اور کنی موجھی نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔